مجھے اپنے پاپا جیسا شوہر نہیں چاہیے تھا،اداکارہ پرینیتی چوپڑا

48 / 100

فائل:فوٹو

ممبئی : بھارٹی خوبرواداکارہ پرینیتی چوپڑا کاکہناہے کہ وہ اپنے والد جیسا شوہر نہیں چاہتیں کیونکہ میرے والد بہت سخت ہیں لیکن مجھے لگتا ہے ان کی غلطی نہیں ہے وہ ایسے ہی بڑے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں بالی وڈاداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اداکار عامر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت لوگوں سے سنا ہے یہ کہتے ہوئیکہ مجھے اپنے پاپا (والد) جیسا شوہر چاہیے تھا لیکن میں نے کبھی ایسا نہیں کہا۔

 

اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا کی رواں ہفتے منگنی  متوقع - زمینی حقائق

 

جس پر عامر خان کی جانب سے پوچھا گیا کیوں؟ آپ کے والدکیسے ہیں؟ جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کیونکہ میرے والد بہت سخت ہیں، انہیں بھی لگتا ہے کہ رونا غلط ہے، اگر میرے بھائی روتے ہیں تو وہ انہیں بولتے ہیں کیا لڑکیوں کی طرح رو رہے ہو۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے والد کے مطابق لڑکوں کو کچن میں جانیکی اجازت نہیں ہے، پتہ نہیں کیوں لیکن مجھے لگتا ہے ان کی غلطی نہیں ہے وہ ایسے ہی بڑے ہوئے ہیں، میرا خیال ہے بہت غرور ہوتا ہے مردوں میں، یہ مرد کے کام ہیں وہ عورت کے کام ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ اپنے جذبات کا اظہار کرنا ٹھیک ہے چاہے آپ مرد ہی کیوں نہ ہوں اور اپنے آپ کو ظاہرکرنے سے آپ کم نہیں ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے حال ہی میں ایک بھارتی سیاستدان عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا سے منگنی کی ہے۔

بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے منگنی کے بعد راگھو چڈھا کے ساتھ اپنی پہلی  تصویر شیئر کردی

 

Comments are closed.