بھارت میں مقیم پاکستانی ہندووٴں کے 50 سے زائد گھر مسمار ، 150 خاندان،بے یار و مددگار

46 / 100

فائل:فوٹو

جے پور: بھارت میں مقیم پاکستانی ہندووٴں کے 50 سے زائد گھر مسمار کردئیے گئے۔ گھر مسمار ہونے سے 150 خاندان خواتین اور بچوں سمیت کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار رہنے پر مجبور ہیں۔

بھارتی میڈیا ریاست راجھستان کے علاقے جیسلمیر میں پاکستان سے بھارت جانے والے ہندووٴں کے 50 سے زائد گھر تجاوزات قرار دے کر مسمار کردئیے۔

پولیس نے گھروں کو گرانے سے روکنے کی کوشش کرنے والے پاکستانی ہندووٴں پر لاٹھی چارج کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس تشدد سے متعدد خواتین بھی زخمی ہوئیں۔

گھر مسمار ہونے سے 150 خاندان خواتین اور بچوں سمیت کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار رہنے پر مجبور ہیں۔

اس سے قبل اپریل 2023 میں بھی پاکستان سے نقل مکانی کرکے بھارت جانے والے ہندووٴں کے 100 سے زائد گھر منہدم کیے جا چکے ہیں۔ یہ گھر راجھستان کے ضلع جودھ پور میں مسمار کیے گئے تھے۔

Comments are closed.