ویمنزکرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان کپ کا کل سے کراچی میں ہو آغاز ہو گا

55 / 100

فوٹو: نیٹ فائل

کراچی: ویمنزکرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان کپ کا کل سے کراچی میں ہو آغاز ہو گا، پاکستان کپ 13 میچز پر مشتمل ہوگا، جو 2 مرحلوں میں کھیلا جائے گا

ٹورنامنٹ میں 4 ٹیمیں راؤنڈ رابن لیگ کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گی جبکہ 3 ٹیمیں ون ڈے میچز میں مدمقابل ہوں گی ،ایونٹ کا فائنل 4 جون کو کھیلا جائے گا۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1658801371821522949?t=sfEWJQKwByrzgbJYGdgttQ&s=19

بتایا گیا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد کھلاڑیوں کو آئندہ ماہ ہانگ کانگ میں ہونیوالے ایمر جنگ ویمنز ایشیا کپ کی تیاری میں مدد دینا ہے.

ٹورنامنٹ کے پہلےمرحلے میں ویمنزایمرجنگ ایشیاکپ کی ممکنہ کھلاڑی میدان میں نظر آئیں گی۔، ٹورنامنٹ میں شریک سٹرائیکرز ٹیم کی قیادت فاطمہ ثنا کریں گی.

اسی طرح بلاسٹرز کی کپتان منیبہ علی ، چیلنجرز کی ٹیم کی قیادت لیفٹ آرم سپنر سعدیہ اقبال کریں گی جبکہ ڈائنا مائٹس کی ٹیم سدرہ امین کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1658790527326896128?t=VS4GLGWE3G30EdUGjBvKhw&s=19

ٹورنامنٹ کے دوران 4 ٹیموں کے درمیان 6 ٹی ٹوئنٹی میچز 19 سے 21 مئی تک حنیف محمدہائی پرفارمنس سینٹر اوول گراؤنڈ اورسٹیٹ بینک گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے.

ایونٹ میں 23مئی سے بلاسٹرز، چیلنجرز اور ڈائنامائٹس کی ٹیمیں 50 ا وورز پرمشتمل ون ڈے ٹورنامنٹ میں مدمقابل ہوں گی۔

Comments are closed.