اداکارہ ایشل فیاض کا آفیشل فیس بک پیج ہیک، نازیبا ویڈیوز وائرل
فائل:فوٹو
لاہور: ہیکرز نے پاکستانی اداکارہ ایشل فیاض کا آفیشل فیس بک پیج ہیک کر کے نامناسب ویڈیوز شیئر کر دیں۔اداکارہ نے بتایا کہ اس پیج پر ان کا کوئی اختیار نہیں ہے اور متعدد کوششوں کے باوجود وہ پیج دوبارہ حاصل نہیں کر پارہیں۔
اداکارہ ایشل فیاض کا فیس بک اکاوٴنٹ ہیک ہوگیا جس کے بعد ہیکرز کی جانب سے اس پر نامناسب ویڈیوز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکارہ ایشل فیاض نے انسٹاگرام سٹوری پر مداحوں کو بتایا کہ ان کا اپنے فیس بک پیج پر اختیار نہیں رہا اور مسلسل کوششوں کے باوجود وہ پیج کو دوبارہ حاصل نہیں کر پا رہیں، پیج کو رپورٹ کیا جائے تاکہ یہ جلد از جلد بلاک ہو جائے۔
اداکارہ کے اکاؤنٹ پر نیٹ فلیکس کی سیریز اور کچھ رومانوی فلموں کی کلپس پوسٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ انسٹاگرام سٹوری وائرل ہونے کے بعد صارفین انہیں فیس بک پیج واپس حاصل کرنے کیلئے مشورے بھی دے رہے ہیں۔
Comments are closed.