طاقتور سمندری طوفان میانمار اور بنگلا دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ،معمولات زندگی درہم برہم
فائل:فوٹو
ڈھاکا: طاقتور سمندری طوفان ’موچا‘ میانمار اور بنگلا دیش کے ساحلوں سے ٹکرا گیا جس سے موسلا دھار بارشوں اور 195 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں نے معمولات زندگی کو درہم برہم کرکے رکھ دیا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خلیجِ بنگال میں بننے والے کیٹیگری 5 شدت کے طوفان کے پیش نظر پہلے ہی بنگلادیش کے ساحلی علاقوں سے 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا تھا۔
بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے باعث ہسپتالوں میں ایمرجنسی عائد کردی گئی جبکہ میونسپل اداروں اور فائر بریگیڈ کو بھی الرٹ کردیا گیا۔
تاہم اندازہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سمندری طوفان ’موچا‘ سے میانمار اور بنگلا دیش میں مجموعی طور پر 20 لاکھ افراد متاثر ہوں گے۔ طوفانی بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔
Comments are closed.