رانا جی نے انٹرنیٹ بحال نہ کیا تو ساری ویڈیوز بحال کر دوں گی، حریم شاہ کی دھمکی
فائل: فوٹو
لاہور: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے وزیرِداخلہ رانا ثنا اللہ کو انٹرنیٹ بحال نہ کرنے پر دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر رانا جی نے انٹرنیٹ بحال نہ کیا تو ساری ویڈیوز بحال کر دوں گی
حریم شاہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے رانا ثنا کو انٹرنیٹ بحال کرنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔
حریم نے اپنی ٹوئٹ رانا ثنا اللہ کو ٹیگ کرتے ہوئے حریم شاہ نے کہا کہ ’اگر رانا جی نے آج رات تک انٹرنیٹ بحال نہ کیا تو میں نے ویڈیوز بحال کر دینی ہے۔
دھمکی آمیز اس ٹوئٹ کے بعد حریم شاہ کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر بھرپور تبصرے کئے جارہے ہیں۔
کئی صارفین نے ٹک ٹاکر کو مشورہ دیا کہ وہ ویڈیوز بحال کر ہی دیں جبکہ کئی نے یہ جان کر حیرت کا اظہار کیا کہ حریم شاہ کے پاس رانا ثنا اللہ کی بھی ویڈیوز موجود ہیں یہ وزیرِداخلہ کیلئے فکر کی بات ہے۔
خیال رہے کہ وزیرِداخلہ پنجاب کے حکم پر پی ٹی اے نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر رکھی ہے جس پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
Comments are closed.