اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی ، پانچویں روز بھی غزہ کے مختلف مقامات پر بمباری، 35 فلسطینی شہید

46 / 100

فائل:فوٹو

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچویں روز بھی غزہ کے مختلف مقامات پر بمباری کی۔ پانچ روز سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 6 بچوں سمیت 35 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں اسرائیلی فورسز کے طیاروں نے گنجان آبادی والے علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔اسرائیل فوج کی بمباری سے غزہ کی پٹی میں کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

ادھر قابض اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول کر نہتے فلسطینی مردوں، خواتین اوربچوں پر انسانیت سوز تشدد کیا۔ متعدد فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

اسلامی جہاد تحریک کے مطابق اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 6 رہنماوٴں کو شہید کیا جا چکا ہے۔ پانچ روز سے جاری اسرائیلی بمباری میں اب تک 6 بچوں سمیت 35 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Comments are closed.