ٹک ٹاکرشاہ تاج خان کو شاداب خان کی اہلیہ کے حجاب کو برابھلا کہنا مہنگاپڑگیا

45 / 100

فائل:فوٹو
کراچی: ٹک ٹاکرشاہ تاج خان کو قومی کرکٹر شاداب خان کی اہلیہ ملائکہ ثقلین کے حجاب کو برابھلا کہنا مہنگاپڑگیا۔شاہ تاج خان کے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین سخت برہم ہوئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستانی کرکٹر شاداب خان کی اہلیہ ملائکہ ثقلین کے حجاب کو بْرا بھلا بولنے پر شاہ تاج خان پر مداحوں کی طرف سے کافی تنقید ہورہی ہے۔

شاہ تاج خان ایک مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا پر اثرورسوخ کیلئے جانی جاتی ہیں۔ شاہ تاج خان کے 1.7 ملین انسٹاگرام فالوورز ہیں۔

ابتدا میں شاہ تاج خان شاداب خان کی بڑی مداح رہی ہیں لیکن جب شاداب خان نے سابق پاکستانی کرکٹر ثقلین مشتاق کی باحجاب بیٹی ملائکہ خان سے شادی کی تو انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں شاداب خان پر باحجاب لڑکی سے شادی کرنے پر لعنت بھیجی۔

شاہ تاج خان نے کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاداب خان میری محبت تھی لیکن اس نے باحجاب لڑکی سے شادی کر لی، لعنت ہو اس پر پہلے مجھے پتہ چلا کہ وہ اپنے کرکٹ ٹور پر ہے لیکن پھر پتہ چلا کہ اس نے حجاب والی لڑکی سے شادی کرلی۔

شاہ تاج خان کے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین سخت برہم ہوئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ شاہ تاج خان جیسی لڑکیاں حجاب کی اہمیت نہیں جانتیں، صارفین کا کہنا تھا کہ وہ شاداب جیسے شوہر کے لائق نہیں کیونکہ شاداب نے انتہائی اچھی لڑکی سے شادی کی۔

Comments are closed.