انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باوجود پاکستانی یوٹیوبر کی ٹوئٹ پر دہلی پولیس بھی ششدر رہ گئی
فائل:فوٹو
کراچی: انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باوجود پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوینسر کی جانب سے ٹوئٹ کرنے پر دہلی پولیس بھی حیران وششدررہ گئی ۔پوچھا کہ ہم یہ جاننا چاہیں گے کہ آپ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باجود ٹوئٹ کیسے کی؟۔
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت پاکستان کے احکامات پر پی ٹی اے کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی۔
ملک میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی جزوی طور پر بندش کی خبروں کو عالمی میڈیا نے بھی نمایاں کوریج دی تھی جبکہ بھارتی میڈیا اپنے مذموم مقاصد کیلئے سنسنی پھیلانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کرتا رہا۔
اسی دوران پاکستانی یوٹیوبر سحر شنواری نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ کیا کوئی مجھے دہلی پولیس کا آن لائن لنک دے سکتا ہے؟ مجھے بھارتی وزیراعظم اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے خلاف شکایت درج کروانی ہے جو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں، مجھے امید ہے بھارتی سپریم کورٹ سے مجھے انصاف ملے گا۔
یوٹیوبر کی ٹوئٹ پر دہلی پولیس بھی ردعمل کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکی اور سحر شنواری کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم یہ جاننا چاہیں گے کہ آپ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باجود ٹوئٹ کیسے کی؟۔
Comments are closed.