وفاقی تعلیمی بورڈ نے 13 مئی تک تمام امتحانات ملتوی کر دیئے
فوٹو: فائل
اسلام آباد: وفاقی تعلیمی بورڈ نے 13 مئی تک تمام امتحانات ملتوی کر دیئے، یہ فیصلہ موجودہ ملکی صورت حال کے پیش نظر کیاگیا۔
کنٹرولر امتحانات کے مطابق سوموار 15 مئی کا پرچہ شیڈول کے مطابق ہو گا، وفاقی تعلیمی بورڈ کی جانب سے ملتوی پرچوں کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں کالجز او ریونیورسٹیز اگلے2 روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، میڈیکل کالجز کھلے رہیں گے جبکہ سکول بند یا کھلے رکھنے کا فیصلہ بھی جلد متوقع ہے۔
واضح رہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد اسلام آباد سمیت ملک بھر میں پرتشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے راستوں کی بندش کے باعث یہ فیصلہ کیاگیا ہے
Comments are closed.