مسجد نبوی میں تراویح پڑھانے والے پاکستانی امام شیخ محمد بن خلیل القاری انتقال کرگئے

4 / 100

فائل:فوٹو

مدینہ منورہ: مسجد نبویﷺ میں تراویح پڑھانے والے امام شیخ محمد بن خلیل القاری انتقال کرگئے ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی۔ شیخ محمد بن خلیل القاری کا تعلق مظفر آباد آزاد کشمیر سے تھا

عرب میڈیا کے مطابق شیخ محمد بن خلیل القاری مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام تھے اور مسجد نبوی میں تراویح کی امامت کی سعادت بھی حاصل کرتے رہے ہیں۔

شیخ محمد بن خلیل القاری کا تعلق مظفر آباد آزاد کشمیر سے تھا۔ ان کی نماز جنازہ مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی اور تدفن بھی مدینے میں ہی ہوگی۔ سعودی حکام نے قاری محمد بن خلیل کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام قاری شیخ محمد خلیل کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بلندی درجات کے لیے دعا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ شیخ محمد بن خلیل القاری کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب کے معروف قاریوں میں سے ایک تھے اور ان کے کئی شاگرد سعودی عرب کی مقدس مساجد میں امام کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Comments are closed.