برطانوی بادشاہ چارلس سوم کو تاریخی سینٹ ایڈورڈ کاتاج پہنادیا گیا

52 / 100

فوٹو: انٹرنیٹ

لندن:برطانوی بادشاہ چارلس سوم کو تاریخی سینٹ ایڈورڈ کاتاج پہنادیا گیاان کو بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر کو ملکہ کا تاج پہنایا گیا۔آرچ بشپ نے شاہ چارلس کو تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا

شاہ چارلس سوئم کی رسم تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی۔ شاہ چارلس تاج پوشی کے وقت 700 سال قدیم شاہی کرسی پر بیٹھے۔

آرچ بشپ آف کینٹربری نے شاہ چارلس سے حلف لیا اور انہیں تاریخی سینٹ ایڈورڈ تاج پہنایا۔ بادشاہ چارلس نے حلف نامے پر دستخط بھی کیے۔

مختلف ممالک کے وزرائے اعظم سمیت دنیا بھر سے 2200 سے زائد سرکاری مہمان تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شہزادہ ہیری اور ولیم سمیت دیگر شاہی خاندان کے افراد موجود تھے۔

شاہ چارلس سوئم ملکہ کمیلا کے ساتھ بکھنگم پیلس سے ویسٹ منسٹر روانہ ہوئے تو لندن کی سڑکوں پر ہزاروں لوگ بادشاہ کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

شاہی گارڈز کی جانب سے شاہ چارلس سوئم کو سلامی دی گئی۔

لندن کی سڑکوں اور شاہراہوں پر ہزاروں لوگوں نے اسکرینز پر تاج پوشی کی تقریب دیکھی۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں تاج پوشی کی آخری تقریب 70 سال پہلے ملکہ الزبتھ کے لیے منعقد ہوئی تھی۔

Comments are closed.