مجھے پہلے ڈرامہ سے اداکاری نہیں کرسکوں گی کہہ کرنکال دیاگیاتھا، صنم جنگ

45 / 100

فائل:فوٹو

کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ صنم جنگ کاکہناہے کہ مجھے پہلے ڈرامہ سے نکالتے ہوئے ہدایتکار نے کہا تھا کہ میں اداکاری نہیں کرسکوں گی لیکن جب کوئی چیز آپ کے لیے لکھ دی گئی ہوتی ہے تو وہ آپ کو مِل جاتی ہے۔

حال ہی میں صنم جنگ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیاکہ انہیں ان کے پہلے ڈرامے کیلئے مسترد کر دیا گیا تھا۔

صنم جنگ نے بتایا کہ اْنہوں نے اپنا ایم بی اے مکمل کیا اور اس کے بعد اپنے کیرئیر کا آغاز بطور وی جے کیا تاہم کچھ دنوں بعد اْن کی نوکری ختم ہو گئی، جس کے بعد وہ بیروزگار تھیں کہ نینا کاشف نے اْنہیں دل مضطر کے لیے آڈیشن دینے کیلئے بْلایا۔

اداکارہ نے بتایا کہ اْنہوں نے آڈیشن دیا لیکن انہیں اس ڈرامے کے ہدایتکار رومی انشا نے مسترد کر دیا۔ ہدایتکار کا کہنا تھا کہ صنم جنگ اداکاری نہیں کر سکیں گی۔

صنم جنگ نے کہا کہ انہوں نے مجھے خود بلایا، پھر مسترد کر دیا اور گھر بھیج دیا لیکن بعد میں ہدایتکار کو تبدیل کر دیا گیا کیونکہ وہ مجھ سے متفق نہیں تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس کے بعد یہ ڈرامہ شہزاد کشمیری نے ڈائریکٹ کیا اور اس طرح اْنہیں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے کا موقع ملا۔ صنم جنگ کا کہنا تھا کہ اْنہیں لگتا ہے کہ جب کوئی چیز آپ کے لیے لکھ دی گئی ہوتی ہے تو وہ آپ کو مِل جاتی ہے۔

خیال رہے کہ اداکار عمران عباس کے ساتھ صنم جنگ کا پہلا ڈرامہ ’دل مضطر‘ تھا جس نے انہیں بے پناہ شہرت دی اور پھر انہوں نے کبھی مْڑ کر نہیں دیکھا۔

Comments are closed.