چٹھہ بختاور میں ڈکیتی، 25 تولہ سونا اور لاکھوں روپے و ڈالرز لوٹ لئے گئے
اسلام آباد: اسلام آباد کے علاقہ چٹھہ بختاور میں ڈکیتی، 25 تولہ سونا اور لاکھوں روپے و ڈالرز لوٹ لئے گئے، ڈکیتی کی بڑی واردات اسلام آباد کےتھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں ہوئی.
تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود چھٹہ بختاور کے گھر میں کی گئی مسلح ڈکیتی کے دوران ڈاکو 25 تولہ سونا ، دو لاکھ 12 ہزار پاکستانی روپے،13 ہزار 8 سو امریکی ڈالر اور 6 عدد موبائل فون کے اڑے۔
ڈاکووں نے ایک گھنٹہ فیملی کو یرغمال بنائے رکھا اور زدو کوب بھی کیا۔ایس ایچ او تھانہ شہزاد ٹاون عظیم منہاس کے مطابق متاثرہ فیملی کی جانب سے درخواست دی گئی.
اس میں لوٹے گئے مال کی تفصیلات درج ہے،ان کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلوں سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،جائے وقوع کا فرانزک کر لیا گیا ہے۔جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
Comments are closed.