امتحان میں ناکامی پر 9 طلبا ء وطالبات نے خودکشی کرلی
فائل:فوٹو
نئی دہلی: بھارت میں گیارہویں اور بارہویں جماعت کے 9 طلبا اور طالبات نے امتحان میں فیل ہونے پراپنی زندگی کی ڈور کاٹ لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھر پردیش کے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جس کے 48 گھنٹے بعد فیل ہونے والے 9 طلبا و طالبات نے خود کشی کرلی۔
گیارہویں اور بارہویں جماعت کے 10 لاکھ طلبا نے امتحان دیا تھا۔ گیارہویں جماعت کے پاس ہونے والے طلبا کی شرح 61 فیصد جبکہ بارہویں جماعت کے نتائج 72 فیصد رہے۔
رپورٹ کے مطابق خود کشی کرنے والے زیادہ تر طلبا اور طالبات اپنے علاقوں کے نامور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم تھے۔
بھارت کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے طلبا کی خودکشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طلبا کی خود کشی افسوسناک ہے اور دیکھا جانا چاہیے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے۔
Comments are closed.