ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
فوٹو:سوشل میڈیا
کراچی: سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی و میر مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
ذوالفقار جونیئر نے اپنی بہن فاطمہ بھٹو کے نکاح کی تفصیل شیئر کی۔
On behalf of our father, Shaheed Mir Murtaza Bhutto and the Bhutto family, I’m very happy to share some happy news. My sister Fatima and Graham were married in an intimate nikkah ceremony yesterday at our home, 70 Clifton. pic.twitter.com/SQjPB4yB7r
— Zulfikar Ali Bhutto ذوالفقار علي ڀٽو (@BhuttoZulfikar) April 28, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک ٹویٹ میں میر مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقارعلی بھٹو جونیئر نے بتایا کہ فاطمہ بھٹو اور گراہم جبران کا نکاح ہوگیا، نکاح کی مختصرتقریب 70 کلفٹن کے گھر میں اپنے دادا کی لائبریری میں کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے تھے موجودہ حالات میں تقریب زیادہ پرتعیش اندازمیں ہو، لوگوں سے فاطمہ اور گراہم جبران کیلئے نیک تمناوٴں اور دعاوٴں کے طلبگار ہیں۔
Comments are closed.