افغان خواتین کو یواین کے لیے کام کرنے سے روکنے پر طالبان کیخلاف قرارداد منظور

54 / 100

فائل:فوٹو
نیویارک: اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے افغان خواتین کو یواین کے لیے کام کرنے سے روکنے پر طالبان کیخلاف قرارداد منظور کرلی۔جس میں خواتین کے حقوق کیخلاف کریک ڈاوٴن فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں متفقہ طورپر منظور کی گئی قرارداد میں خواتین پرپابندیاں عائد کرنے پر طالبان کی مذمت کی گئی۔ قرارداد میں طالبان سے خواتین کے حقوق کیخلاف کریک ڈاوٴن فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات اور جاپان کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کی گئی قرارداد میں طالبان کی خواتین کو اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے سے روکنے کو غیر معمولی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ طالبان نے رواں ماہ کے دوران اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والی افغان خواتین پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ زیادہ ترخواتین امدادی گروپس کے لیے کام کررہی تھیں۔

Comments are closed.