پانچواں ٹی ٹوئنٹی! نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز برابر
فوٹو: پی سی بی
راولپنڈی: پانچواں ٹی ٹوئنٹی! نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا، سیریز برابر ہو گئی، مارک چپمین اور جمی نیشم کے درمیان 121رنز کی شراکت نے پاکستانی باولرز ایک نہ چلنے دی.
نیوزی لینڈ کے مارک چپمین 104 اور جمی نیشم 45 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کپتان لیتھم انگز کی پہلی ہی بال پر شاہین شاہ کا شکار بنے ان کا کیچ شاداب خان نے پکڑا.
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1650583678005972998?t=QhivGXvuQx5jD61cC1Qr7Q&s=19
پہلے اوور میں ہی ول ینگ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، تیسرے آوت ہونے والے چاڈ بوز تھے جبکہ 73 کے مجموعی سکور پر 4 وکٹ ڈیرل مچل کی گری، شاہین شاہ اور عماد وسیم نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کئے.
شاہین شاہ نے 4 اوورز میں 39 رنز دئیے جبکہ حارث روف اور احسان اللہ پٹائی برداشت کر کے بھی خالی ہاتھ رہے، مہمان ٹیم پانچواں میچ جیت کر سیریز 2،2 سے برابر کر دی، چوتھا میچ بارش کی وجہ سے سے بے نتیجہ ختم ہوا تھا.
نیوزی لینڈ کی ٹیم ابتدا میں 194 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار تھی ،28 رنز پر 3 کھلاڑی آوٹ ہو گئے تھے۔
اس سے قبل پانچویں اور سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 194 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں کھیلا جا رہے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کپتان بابر اعظم 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم محمد رضوان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابل شکست 98 رنز کی اننگز کھیلی۔
محمد رضوان نے مجموعی طور پر 62 گیندوں کا سامنا کیا اور اس دوران 4 چھکے اور 7 چوکے لگائے۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹکنر نے 3 جبکہ اش سودھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کو آخری میچ سے قبل 5 میچوں کی سیریز میں1-2کی برتری حاصل تھی ، قومی ٹیم نے پہلے 3 میچز میں سے 2 جیتے تھے ایک میں شکست کا سامنا کیا چوتھا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
Comments are closed.