میں ہر وہ کام کروں گی جو کر کے مجھے مزہ آئے،کبریٰ خان

48 / 100

فائل:فوٹو
لاہور: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے کہا ہے کہ میں ہر وہ کام کروں گی جو کر کے مجھے مزہ آئے اگر مستقبل میں اگر انہیں بولڈ کردار بھی کرنا پڑا تو کریں گی۔

”لندن نہیں جاؤں گا“ کی خوبرو ہیروئن کبریٰ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اداکاری کی دنیا میں اپنے منتخب کرداروں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اداکاری یہ نہیں ہے کہ میں بچی بن کر رہوں ہمیشہ یا چلبلی بن کر رہوں۔

 

اداکارہ نے کہا کہ اداکاری کسی بھی طرح کی ہو سکتی ہے اگر مجھے بولڈ لڑکی کا کردار کرنا پڑا تو کروں گی، اگر مجھے لڑکا بننا پڑا تو بن جاؤں گی۔

کبریٰ نے مزید کہا کہ اداکار کیلئے یہ ضروری نہیں ہوتا کہ عمر، خوبصورتی، جنس کا تعین کرکے اداکاری کرے، میں ہر وہ کام کروں گی جو کر کے مجھے مزہ آئے اور اس سے میں لطف اندوز ہوسکوں۔

 

خیال رہے کہ کبریٰ خان نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاؤں گا، میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments are closed.