افغانستان ایک بار پھر دہشتگردی کی آماجگاہ بننے لگا،امریکہ خفیہ دستاویزات

45 / 100

فائل:فوٹو
نیویارک:امریکا کی خفیہ دستاویزات میں افغانستان کو ایک بار پھر دہشتگردی کی آماجگاہ قرار دیا گیا ہے۔دستاویزات میں کہاگیاہے کہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں متعدد بار داعش کے دھڑوں کے درمیان رابطے توڑنے میں کامیاب رہی ہیں۔

امریکی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان داعش کے لیے رابطہ کاری کا مرکزبن گیا ہے،داعش نے سفارت خانوں،گرجا گھروں،کاروباری مراکز اور فیفا ورلڈکپ پرحملوں کی منصوبہ بندی کی، داعش افغانستان سے باہر دہشتگرد کارروائیوں کیلئے نیٹ ورک بنارہا ہے۔

دستاویزات کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں متعدد بار داعش کے دھڑوں کے درمیان رابطے توڑنے میں کامیاب رہی ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے لیک ہونے والی دستاویزات کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی دستاویزات کے مطابق القاعدہ مسلسل زوال پذیر ہے۔دستاویزات میں افغانستان میں القاعدہ کے دوبارہ سر اٹھانے کا کوئی ذکر نہیں۔

Comments are closed.