جنوبی کوریا میں جوڑے کامالک مکان سے انوکھا انتقام 

46 / 100

فائل:فوٹو

سیئول: چینی جوڑے نے عارضی طور پر مکان کرائے پر لینے پر ہونے والے تنازعے کا بدلہ پانی، بجلی اور گیس ضائع کرکے لیا ہے جو اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ بھی ہے۔

چین سے جنوبی کوریا کے شہر سیئول میں آنے والے جوڑے نے ایئربی این بی (رہائشی افراد کی جانب سے مکان کا ایک گوشہ چند دنوں کرائے پر دینے کی آن لائن عالمی تنظیم اور ویب سائٹ) کے تحت ایک کمرہ بک کرایا تھا لیکن اسے منسوخ کرنے سے انکار کردیا گیا جو باضابطہ پالیسی کے تحت تھا۔

چینی جوڑے نے ساڑھے تین ہفتے کی رقم ادا کردی تھی لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ وہ سیئول شہر کی بجائے بہت دور واقع ہے۔ اسے منسوخ کرانے کی کوشش کی گئی تو وہ بے سود ثابت ہوئی۔ اس کے بعد چینی جوڑے نے اس کا بدلہ لینے کی ٹھانی۔

پہلے انہوں نے گھر کے اندر سیکیورٹی کیمرے نہ ہونے کی تصدیق کی۔ اس کے بعد انہوں نے ساری روشنیاں استعمال کیں، برقی آلات چلائے رکھے، دن رات گیس جلائی اور نلکے کھول کر پانی ضائع کرتے رہے یہاں تک کہ 120,000 لیٹر پانی ضائع کردیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جوڑا 25 میں سے صرف 5 روز ہی اس مکان پر ٹھہرا۔

 

 

جیسے ہی چینی جوڑا رخصت ہوا، اگلے ماہ اداروں نے بل میں کہا کہ کل 116 ڈالر کا پانی استعمال ہوا ہے، 730 ڈالر گیس کا بل آیا اور 728 ڈالر بجلی اور دیگر اخراجات کی صورت میں سامنے آئے۔ اس طرح کل کرائے سے زیادہ نقصان ان بلوں کی ادائیگی میں چلا گیا۔

 

 

جب مالک مکان نے اس ضمن میں ایئربی این بی ویب سائٹ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کسی قسم کے تعاون سے انکار کردیا۔

 

Comments are closed.