بابراعظم کئی سابق کرکٹرز کے ریکارڈ کو پاش پاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،عمران خان
فائل:فوٹو
لاہور :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈی آل عمران خان نے کپتان بابراعظم کو ’’شاندار بلےباز‘‘ قرار دیدیتے ہوئے کہا کہ وہ کئی سابق کرکٹرز کے ریکارڈ کو پاش پاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ طویل عرصے بعد بابراعظم کے روپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوئی بلےباز دیکھا جس نے اپنی کارکردگی سے دنیا کو متوجہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بابراعظم کئی سابق کرکٹرز کے ریکارڈ کو پاش پاش کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، میں بیٹسمن کا تجزیہ باؤلر کی عینک سے کرتا ہوں۔ ایک کرکٹر میں تکنیک، اسٹروک پلے اور مزاج کا ہونا بہت ضروری ہے جو بابراعظم میں پایا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں عمران خان نے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اس وقت کے چیئرمین احسان مانی سے کہا تھا کہ وہ انہیں قومی ٹیم کا کپتان مقرر کریں۔ بابر نے اکتوبر 2019 میں سرفراز احمد کی جگہ کپتان مقرر کیا تھا۔
Comments are closed.