پاکستان جیت کے قریب پہنچ کر 4 رنز سے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہار گیا

53 / 100

لاہور: پاکستان جیت کے قریب پہنچ کر 4 رنز سے تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہار گیا، افتخار احمد 20 بالز پر نصف سنچری بنا کر یقینی شکست کو فتح کی امید تک لے آئے، سیکنڈ لاسٹ اوور کی 3 بالز ڈاٹ کھیل نسیم شاہ نے اپنی ٹیم پر دباؤ بڑھایا.

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔

پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کے 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 159 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی، افتخار احمد نے 24 گیندوں پر 60 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی،فہیم اشرف نے 14 گیندوں پر 27 رنز اسکور کیے.

فخرزمان17، شاداب خان 16 اور صائم ایوب 10 رنز پر آوٹ ہوئے، جبکہ محمد رضوان 6 اور بابراعظم 1 رن بناسکے، نسیم شاہ 3 بالز کھیل کر صفر پر ناٹ آؤٹ رہے، ان کو ان فارم زمان خان کی جگہ کھلایا گیا تھا.

نیوزی لینڈ کے جمی نیشم نے 3، ایڈم ملن اور رچن روینڈرا نے 2،2 جبکہ میٹ ہینری اور اش سودھی نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کی طرف سے اننگز کا آغاز ٹام لیتھم اور بوئس نے کیا، اپنے کیریئر کا 50 واں ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے شاہین شاہ آفریدی نے انہیں شاندار گیند پر بولڈ کر دیا۔بیٹر نے 7 رنز بنا سکے۔

نیوزی لینڈ کو دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ول ینگ 15 گیندوں پر17 سکوربنا کر شاداب خان کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔

اس دوران ڈیرل مچل نے جارحانہ انداز اپنایا اور 26 گیندوں پر 33 سکور باری کھیلی، ان کی اس اننگز میں 2 چوکے اور ایک شامل تھا، فاسٹ باؤلر کا نشان بن گئے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم 49 گیندوں پر 64 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ محمد حارث نے وکٹ حاصل کی، انھوں نے اپنی اننگز میں دو چھکے اور سات چوکے لگائے۔

جیمی نیشم 6 گیندوں پر 10 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بن گئے، نیوزی لینڈ نے مقررہ اوورز میں 163 رنز بنائے۔ حارث رؤف اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاداب خان نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

Comments are closed.