فن کی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کی بدولت آگے بڑھنے کی خواہاں ہوں، اداکارہ صبا ملک
فائل:فوٹو
اسلام آباد:ابھرتی ہوئی خوبصورت اداکارہ صبا ملک کا کہناہے کہ فن کی دنیا میں صرف اور صرف اپنی صلاحیتوں کی بدولت آگے بڑھنے کی خواہاں ہوں۔ کسی ڈرامہ میں آفر ہوئی تو ضرور کام کروں گی۔
ایک انٹرویو میں صبا ملک نے کہا کہ مجھے بچپن سے ہی اداکاری کاشوق تھااورمیری خواہش ہے کہ میں بھی پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھاکر انڈسٹر ی کے اندر دیگر نامور اداکاراوٴں کی طرح اپنی صلاحیتوں کالوہامنواوٴں۔
اداکارہ صبا نے مزید کہا کہ یوں تومیں نے بی ایس جرنلزم کی ڈگری حاصل کررکھی ہے تاہم میری خواہش ہے کہ میں ڈراموں میں اداکاری کروں لیکن آج کل شوبز انڈسٹری میں بہت زیادہ مقابلے کارجحان ہے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری کے اندر بہت ینگ ٹیلنٹ موجود ہے جواپنی صلاحیتوں کے ذریعے انڈسٹری میں اپنا نام بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں بھی چاہتی ہوں کہ اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کے ذریعے کامیابی کی منازل طے کروں اورملک کی صف اول کی اداکاراوٴں کی طرح ڈرامہ انڈسٹری میں اپنانام بناوٴں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ فن کی دنیا میں صرف اور صرف اپنی صلاحیتوں کی بدولت آگے بڑھناچاہتی ہوں لیکن جانتی ہوں کہ شوبز کی اس چمکتی دمکتی دنیا میں آگے بڑھنا اتناسہل نہیں ہے۔لیکن میں پرامیدہوں کہ میری اداکاری کی خواہش ایک دن ضرور پوری ہوگی اورمیرا بھی پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں بہت جلد ایک نام اوراپنی پہنچان ہوگی۔
Comments are closed.