کابینہ نے الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دے دی

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب میں الیکشن کے لیے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی کی سمری پر مشاورت کی گئی۔ کابینہ نے الیکشن کمیشن کے اخراجات سے متعلق بل کی منظوری دی۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کو سمری سے متعلق بریفنگ دی۔ کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے عازمین حج کو بلا قرعہ اندازی حج پر بھجوانے کی منظوری لی جائے گی۔ کابینہ کے اجلاس سے تمام سیکریٹریز اور افسران کو باہر بھیج دیا گیا تھا۔

Comments are closed.