اسرائیلی پولیس نے 40 سال سے کم عمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا
فائل:فوٹو
بیت المقدس:مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے اور گرفتاریوں کے بعد اسرائیلی پولیس نے 40 سال سے کم عمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیاجبکہ دو روز قبل مسجد اقصیٰ سے حراست میں لیے گئے 300 سے زائد نمازیوں کو بھی تاحال رہا نہیں کیا گیا۔
العربیہ نیوز کے مطابق اسرائیلی پولیس مے مسلسل تیسری رات مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نمازِ فجر کی ادائیگی کے لیے آنے والے 40 سال سے کم عمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔
مدير مكتب #العربية في #القدس زياد حلبي: القوات الإسرائيلية تعيد اقتحام "الأقصى" لإخلائه من المعتكفين pic.twitter.com/lFFHcS92oh
— العربية (@AlArabiya) April 5, 2023
اس وقت بھی پورے بیت المقدس میں بھاری نفری تعینات ہے جو نمازیوں کو مساجد جاتے وقت شناخت کے نام ہراساں کر رہے ہیں۔ دو روز قبل مسجد اقصیٰ سے حراست میں لیے گئے 300 سے زائد نمازیوں کو بھی رہا نہیں کیا گیا۔
تین روز سے جاری اسرائیلی پولیس کی اس جارحیت اور بربریت پر امریکا سمیت عالمی رہنماوں اور اداروں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب سمیت اسلامی ممالک نے بھی اسرائیلی پولیس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
Comments are closed.