الجزائر میں نماز تراویح کی براہ راست نشریات کے دوران بلی امام صاحب کے کندھے پرسوار ہوگئی ،ویڈیووائرل
فوٹو:ٹویٹر
الجزائر:الجزائر میں نماز تراویح کی براہ راست نشریات کے دوران بلی امام کے اوپر چڑھ گئی۔ امام صاحب نے اس دوران انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور بلی سے بے نیاز ہوکر اپنی تلاوت جاری رکھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق الجزائر میں رمضان المبارک کی براہ راست نشریات کے دوران اْس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک چنچل بلی چھلانگ مار کر نماز تراویح کی امامت کرانیوالے امام صاحب کے اوپر چڑھ گئی۔
فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی نے امام پر چھلانگ لگائی اور انکے کندھے پر بیٹھ گئی، امام صاحب نے اس دوران انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا اور بلی سے بے نیاز ہوکر اپنی تلاوت جاری رکھی۔
A cat jumped on an Imam as he recited a Ramadan prayer during a live broadcast in Algeria pic.twitter.com/dSaNxkt6Pm
— Omer (@omerrashid93) April 5, 2023
چند لمحوں کے بعد متجسس بلی امام صاحب کے کندھے سے اتر کر روانہ ہوگئی، اس دوران نشریات بلا تعطل جاری رہی۔
سوشل میڈیا صارفین نے امام صاحب کے ردعمل کو قابل ستائش قرار دیا ہے، ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ امام صاحب نے جس رحم دلی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے، ہمارے نبی کریمﷺبھی جانوروں کے ساتھ رحم دلی فرماتے تھے۔
Comments are closed.