آسٹریلوی باشندے نے دنیا کی سب سے بڑی وِگ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بناڈالا
فوٹو:انٹرنیٹ
ایڈیلیڈ: ایک آسٹریلوی باشندے نے 8 فِٹ اور 6 انچز بڑی وِگ بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ڈینی رینلڈز اوور سائز مصنوعی بالوں کا گچھا بنا کر دنیا کی سب سے بڑی وگ کا ریکارڈ توڑا۔
ڈینی رینلڈز نے ان مصنوعی بالوں کا رنگ اور ان کی ساخت اپنے بالوں جیسی رکھی۔ ساتھ ہی اس کا ایک ذیلی سانچہ بھی بنایا جس سے بالوں کے گچھے کو سہارا دیا گیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ اداکارہ ڈریو بیری مور کے پاس تھا۔
Comments are closed.