سر نہ ڈھانپنے پر ایک شخص نے دو خواتین کے سروں پر دہی انڈیل دی،ویڈیو وائرل
فوٹو:ٹویٹر
مشہد: ایران کے شمال مشرقی مشہد میں سر نہ ڈھانپنے والی دو خواتین کے سروں پر ایک شخص نے دہی انڈیل دی۔ واقعے میں ملوث دونوں خواتین کے ساتھ مرد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایرانی صدر نے ’ قانونی معاملہ‘ قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ مشہد کے قریب واقع دودھ کی ایک دکان میں پیش آیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دکان میں موجود دو خواتین سے، جن میں سے ایک نے جزوی طور پر سر ڈھانپا ہوا ہے، ایک شخص بحث کرتا ہے اور اگلے ہی لمحے دہی کا ڈبا اٹھا کر باری باری دونوں کے سروں پر انڈیل دیتا ہے۔اسی دوران دکاندار آکر مذکورہ شخص کو دھکا دے کر دکان سے باہر نکال دیتا ہے۔
https://twitter.com/AJEnglish/status/1642499865258196999?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1642499865258196999%7Ctwgr%5Ea816ab07a1d05436254ee8c6d061bbd9540f61c3%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2464058%2F10
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مذکورہ دونوں خواتین کو اپنے بال دکھانے پرحراست میں لے لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں عوامی مقامات پر خواتین کا سر کو نہ ڈھانپنا خلاف قانون ہے۔
خواتین کے سروں پر دہی انڈیلنے والے شخص کو بھی امن عامہ میں خلل ڈالنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دکاندار کو بھی قانون کی عملداری یقینی بنانے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ایران میں حجاب کے سخت قوانین کے خلاف احتجاج ہوتا رہا ہے، بالخصوص مہسا امینی کی موت کے بعد ایرانی میں مظاہرے شروع ہوگئے تھے جس کے بعد اب تک ہزاروں گرفتار کیے جاچکے ہیں۔
وائرل ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اسے ’ قانونی معاملہ ‘ قرار دیا ہے۔
Comments are closed.