مادھوی ڈکشٹ کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ 369 کروڑ بھارتی روپے میں بک گیا
فائل:فوٹو
ممبئی:بھارتی اداکارہ مادھوی ڈکشٹ کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ 369 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہو گیا۔اس تین منزلہ اپارٹمنٹ کا سائز 27 ہزار 160 مربع فٹ ہے جسے فی مربع فٹ ایک لاکھ 36 ہزار انڈین روپے میں خریدا گیا ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہور کمپنی فیمی کیئر کے بانی اور صنعت کار جے پی تپاریا کے گھر والوں نے یہ عالیشان تین منزلہ اپارٹمنٹ جنوبی ممبئی میں واقع مالابار ہلز میں میں خریدا ہے۔ سی ویو پر واقع یہ اپارٹمنٹ انڈیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ ہے۔
جے پی تپاریا کی فیملی نے یہ عالیشان اپارٹمنٹ میکرو ٹیک ڈیویلپرز سے خریدا ہے جو لودھا گروپ کی کمپنی ہے۔ یہ اپارٹمنٹ لودھا مالابار جو کہ عالیشان رہائشی ٹاور ہے اس کے 26 ویں، 27 ویں اور 28 ویں فلور پر واقع ہے۔
اس تین منزلہ اپارٹمنٹ کا سائز 27 ہزار 160 مربع فٹ ہے جسے فی مربع فٹ ایک لاکھ 36 ہزار انڈین روپے میں خریدا گیا ہے۔ یہ فی مربع فٹ کی بنیاد پر انڈیا کا سب سے مہنگا رہائشی اپارٹمنٹ بھی ہے۔تپاریا فیملی نے اس اپارٹمنٹ کو خریدنے کے لیے 19 کروڑ انڈین روپے کی سٹامپ ڈیوٹی دی ہے۔
رواں ماہ کے آغاز میں بجاج آٹو کے چیئرمین نراج بجاج نے لودھا گروپ سے سمندر کے سامنے بنا ہوا تین منزلہ لگڑری اپارٹمنٹ 252 کروڑ انڈین روپے میں خریدا تھا۔وہ اپارٹمنٹ لودھا مالابار پیلسس پروجیکٹ کی 29 ویں، 30 ویں اور 31 ویں فلور پر واقع ہے۔ ان تینوں فلیٹس کا کل رقبہ 18 ہزار مربع فٹ ہے جس میں ا?ٹھ جگہیں کار پارکنگ کے لیے مختص ہیں۔
اس اپارٹمنٹ کی فروخت کے لیے معاہدہ 13 مارچ 2013 کو کیا گیا تھا اور اس کے سٹامپ ڈیوٹی کا معاہدہ ساڑھے 15 کروڑ انڈین روپے میں طے ہوا تھا۔
گزشتہ ماہ ویلسپن گروپ کے چیئرمین بی کے گوئنکا نے وورلی میں 230 کروڑ انڈین روپے کا پینٹ ہاؤس خریدا تھا جبکہ اس سے قبل بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے وورلی میں ہی 48 کروڑ انڈین روپے کی مالیت کا اپارٹمنٹ خریدا تھا۔
Comments are closed.