پاکستان نے افغانستان کوتیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں66 رنز سے ہرادیا
فوٹو : پی سی بی
شارجہ: پاکستان نے افغانستان کوتیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں66 رنز سے ہرادیا ،کلین سویپ کی نوبت نہ آئی ، تیسرےمیچ میں شروع سے آخر تک پاکستان کا پلژا بھاری رہا۔
افغان کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے تیسرے میچ میں نسیم شاہ، اعظم خان کوآرام دیا اور محمد افتخار اور وسیم جونیئر کو موقع دیا۔
قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، صائم ایوب 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
عبداللہ شفیق 23، عماد وسیم 13، طیب طاہر 10، محمد حارث 1، افتخار احمد 31 ، شاداب خان 28 رنز بنا کرآوٹ ہوئے، محمد نواز 5 اور محمد وسیم 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
Watch the first innings highlight of the 3rd T20I#AfghanAtalan | #AFGvPAK | #LobaBaRangRawri pic.twitter.com/ONYh1Ixp0A
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) March 27, 2023
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 2 ، راشد خان، فرید احمد، فضل حق فاروقی ، محمد نبی اور کریم جنت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 18.4 اوورز میں 116 رنز بنا سکی، رحمان اللہ گرباز نے 18 ، محمد نبی 17، راشد خان16،عظمت اللہ عمرزئی 21، اورعثمان غنی نے15 رنز بنائے۔
پاکستان کیطرف سے احسان اللہ اور کپتان شاداب خان نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عماد وسیم، وسیم جونیئر اور زمان خان نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ افغانستان نے6 وکٹوں سے اور دوسرا7 وکٹوں سے جیتا تھا جب کہ آخری میچ میں پاکستان نے 66 رنز سے فتح حاصل کی۔
شاداب خان کو پلیئر آف دی میچ جب کہ محمد نبی کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیاگیا۔راشد خان نے میچ کے بعد کہا ہمارے لئے خوشی کا لمحہ ہے ہم نے سیریز جیتی۔
انھوں نے کہااس سیریز سے ہمیں بہت سکیھنے کاموقع ملاہے،آگے ورلڈ کپ آرہا ہے اس کےلئے تیاری بھی ہوئی ہے۔
Comments are closed.