حضرت سیدہ فاطمتہ الزہراکے یوم وصال پر دارالعلوم جامعہ فداالحسنات محفل ذکر

52 / 100

اسلام آباد: خاتونِ جنت، جگرگوشہ رسول حضرت سیدہ فاطمتہ الزہراکے یوم وصال پر دارالعلوم جامعہ فداالحسنات محفل ذکر، جی 13اسلام آبادمیں اس عظیم الشان محفلِ ذکرسیدہ کائنات میں اہم شخصیات کی شرکت۔

پیر صاحب آف طوری شریف پیرِ طریقت ، رہبرشریعت،صاحبزادہ سیدجابرحسین شاہ کاظمی نےمحفل میں خصوصی شرکت کی، علامہ اکرم حیدری نے خطاب کیا، محفل میں سیدہ فاطمتہ الزہرا کی حیات طیبہ پرروشنی ڈالی گئی.

اس موقع پرپیرجابرحسین شاہ کاظمی نے کہاسیدہ فاطمتہ الزہرا کی سیرت آ ج کی خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ،اللہ کے ہاں فاطمہ الزہراؓکا مرتبہ بہت بلند ہے ان کی پوری زندگی رسول خدا کی تربیت میں گذری.

انھوں نے کہا کہ آج کی خواتین بی بی فاطمہ زہرارضی اللہ عنہاکے نقش قدم پر چل کر اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہیں۔

علامہ اکرم حیدری صاحب نے بھی محفل سے خطاب کیااورخاتون جنت حضرت سیدہ فاطمہؓ کے یوم وصال کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہانبی کریم ﷺ کو اپنی صاحبزادی خاتون جنت حضرت سیدہ فاطم الزہرا سے بے حدانس و محبت تھی.

آپ جنت کی خواتین میں اعلیٰ و افضل مقام رکھتی ہیں آپ امت مسلمہ کی خواتین کے لئے بہترین مشعل راہ ہیں۔علامہ اکرم حیدری کامزیدکہناتھا کہ حضرت فاطمہ کی گھریلو زندگی انتہائی سادہ تھی اپنے ہاتھ سے چکی پیستیں، گھرکا سارہ کام کاج بھی خود انجام دیتیں۔

محفل کے اختتام پر پیر صاحب آف طوری شریف پیرِ طریقت ،رہبرشریعت،صاحبزادہ سیدجابرحسین شاہ کاظمی نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی اورامہ کے اتحاد کیلئے خصوصی دعاکروائی ۔محفل کے شرکاکیلئے لنگر کابھی خاص اہتمام کیاگیا۔

Comments are closed.