یوکرین کی ٹینس پلیئر نے روس کی ٹینس اسٹارسے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا

53 / 100

فائل:فوٹو

 میامی: روس اور یوکرین کے مابین جنگ کی شدت کھیلوں کے میدان میں بھی دکھائی دینے لگی یوکرین کی ٹینس پلیئر نے روس کی ٹینس اسٹارسے ہاتھ ملانے سے انکار کردیا۔

میامی اوپن ٹینس کے دوران یوکرین کی مارٹا کوسٹیوک نے روسی حریف اناستاسیا پاٹاپووا کے ساتھ مصافحہ کرنے سے انکار کردیا، روسی کھلاڑی نے یوکرینی پلئیر کو 1-6 اور 3-6 سے مات دی تھی۔

میچ میں شکست کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کوسٹیوک نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا ہر کھلاڑی اس وقت ذہنی پریشانی کا شکار ہے۔

خیال رہے کہ اناستاسیا کو روسی فٹبال کلب اسپارٹک ماسکو کی شرٹ پہننے پر ورلڈ ٹینس باڈی کی جانب سے تنبیہ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Comments are closed.