بھارتی فوج کی نااہلی ،اپنی ہی سرزمین پر 3 میزائل فائر کردئیے
فائل:فوٹو
نئی دہلی: بھارتی فوج نے نااہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہی سرزمین پر 3 میزائل فائر کردئیے۔میزائل کا ملبہ کھیتوں میں گرا جبکہ واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر بدحواسی اور نا اہلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 3 میزائلوں کو “غلط فائر” کر دیا جن کا ملبہ بھارتی ریاست راجستھان کے علاقہ جیسلمیر میں مختلف مقامات پر گرا۔
فوجی حکام کا کہنا ہے کہ غلطی سے میزائل فائر ہونے کا واقعہ فیلڈ فائرنگ کی مشق کے دوران پیش آیا۔میزائل طیارے میں نصب تھا۔ میزائل کا ملبہ کھیتوں میں گرا جبکہ واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بھارتی فوج کی نااہلی کا یہ پہلا موقع نہیں۔ اس قبل بھارتی فوج نے ٹریننگ کے دوران ایک گاؤں پرمارٹر گولہ پھینکا تھا جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال بھارت کی طرف سے غلطی سے فائر کیا گیا ایک براہموس میزائل پاکستانی حدود میں آگرا تھا جس پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
تاہم پاکستان نے اس واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارت سے تحقیقات اور متعلقہ افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
Comments are closed.