افغانستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو6 وکٹوں سے ہرادیا
فوٹو: ٹوئٹر
شارجہ: افغانستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو6 وکٹوں سے ہرادیا، پاکستان کا دیا گیا 93 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں پورا کرلیا۔
افغانستان کی ٹیم کم ہدف ہونے کے باوجود بھی دباو کا شکاررہی ،اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والے احسان اللہ نے اپنی پہلی ہی دو بالز پر 2 وکٹیں حاصل کرکے شاندار آغاز کیا۔
پہلی وکٹ23 رنز پرابراہیم زدران کی تھی جب کہ اسی سکور پرگلبدین نائب آوٹ ہوئے دونوں شاٹ پچھ بالز کو پل کرنے کی کوشش میں کیچ آوٹ ہوئے۔
افغانستان کی طر ف سےرحمان اللہ گرباز نے16،ابراہیم زدران 9،گلبدین نائب صفراور کریم جنت 7 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، پاکستان کی طرف سے احسان اللہ نے 2، جب کہ نسیم شاہ اور حماد اعظم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
نجیب اللہ زدران 17 اور محمد نبی 38 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، محمد نبی نے احسان اللہ کی بال پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح دلائی اور سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی۔
اس سے قبل افغانستان کے خلاف پاکستان 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 92 رنز بنا سکا، افغانستان کی بیٹنگ جاری ہے، مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 92 رنزتک محدود رہی۔
شارجہ میں پاکستان ٹیم کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا، کوئی بھی بیٹر وکٹ پر ٹک نہ سکا اور آنیاں جانیاں جاری رہیں۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 17 رنز پر گری جب محمد حارث 6 رنز بنا کر آوٹ ہوئے پھر39 رنز تک 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔
صائم ایوب17 ، عبداللہ شفیق صفر،طیب طاہر 16 ، اعظم خان صفر،حماد وسیم 18 ، شاداب خان 12،فہیم اور نسیم شاہ 2،2 رنز بنا کرآوٹ ہوئے۔
زمان خان 8 اور احسان اللہ 6 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، افغانستان کی طرف سے فضل الحق فاروقی، محمد نبی اور نجیب الرحمان نے2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جب کہ راشد خان ، نوین الحق اور عظمتٰ اللہ عمرزئی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
پاکستان نے افغانستان کے خلاف نئی ٹیم اتاری اور صائم ایوب، احسان اللہ، طیب طاہر اور زمان خان کو ٹی ٹوئٹی میں ڈیبیو کرایا گیا۔
Comments are closed.