امریکی گلوکارہ سیلینا گومزکے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 40 کروڑ 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی

46 / 100

فائل:فوٹو

نیویارک: معروف امریکی گلوکارہ سیلینا گومز کے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 400 ملین سے تجاوز کر گئی۔ گلوکارہ نے فالوورز کی تعداد بڑھنے پر مداحوں کے پیار اور ساتھ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سوشل میڈیا سے چند روز قبل ہی دوری اختیار کرنے والی خوبرو امریکی گلوکارہ نے یہ خبر مداحوں کو یہ خوشخبری سْنانے کیلئے ایک مرتبہ پھر انسٹاگرام کا رْخ کیا اور مداحوں کے ساتھ لی گئی تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے انسٹاگرام فالوورز 400 ملین ہوگئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والی گلوکارہ کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد 40 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے تاہم چند دن قبل ہی سیلینا نے سوشل میڈیا کو ایک بچکانہ چیز قرار دیتے ہوئے اس سے دوری اختیار کی تھی کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے خلاف کئے جانے والے منفی تبصروں سے ڈپریشن کا شکار ہوگئیں تھیں۔

معروف امریکی گلوکارہ سیلینا گومز نے فالوورز کی تعداد بڑھنے پر مداحوں کے پیار اور ساتھ کا شکریہ ادا کیا ساتھ ہی گلوکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کاش وہ ان سب مداحوں کو گلے لگا سکتیں۔

Comments are closed.