فوٹو : اسکرین گریب
لاہور: ملتان سلطانز لاہور قلندر کو ہرا کرپی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گیا، لاہور قلندر کی پوری ٹیم14. 3 اوور میں 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 76 رنز پر ڈھیرہوگئی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں159 رنزبنائے۔
سلطانز کی جانب سے محمد رضوان اور عثمان خان نے اننگز کا آغاز کیا،سلطانز کو پہلا نقصان 53 رنز پر ہوا جب پی ایس ایل کے تیز ترین سنچری میکر عثمان 28 گیندوں پر 29 رنز بنا کر حارث کی گیند پر بولڈ ہوئے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1636058738032353282?t=aDHTtJHPtnio_N2_0eMxAA&s=19
اس کے بعد رائیلی روسو بھی 13 رنز پرچلتے بنے ،محمد رضوان نے 29 گیندوں پر 33 رنز کی اننگز کھیلی اور وہ راشد خان کی گیند پر بولڈ ہو گئے، انہوں نے پی ایس ایل کے اس سیزن میں اپنے 500 رنز مکمل کیے۔
کیرون پولارڈ نے 34 گیندوں پر 6 چھکوں کی مدد سے 57 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹم ڈیوڈ 22 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور انہی دو کی اننگز کی بدولت سلطانز اچھا ٹوٹل کرسکا۔
لاہور کے حارث رؤف نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک ایک وکٹ زمان خان اور راشد خان کے حصے میں آئی، کپتان شاہین شاہ آفریدی 4 اوورز میں 47 رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔
ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے فخر زمان اور آغا طاہر بیگ نے آغازکیا لیکن 15 رنز پر پہلے آغا طاہر آؤٹ ہوئے اور پھر ایک گیند بعد عبد اللہ شفیق بھی کوٹریل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے ۔
اس کے بعد 19 کے مجموعے پر فخر زمان کو انور علی نے بولڈ کر دیا،شاہین شاہ آفریدی بھی 28 رنز پر کوٹریل کی گیند پر صفر پرکیچ آؤٹ ہو گئے۔
دوسرف جانب 41 رنز پر حسین طلعت رن آؤٹ ہو گئے اور اس طرح قلندرز کی آدھی ٹیم دسویں اوور میں پویلین لوٹ گئی۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1636056144765435907?t=QNuSuMfmpVuxziT4OdsagQ&s=19
سکندر رضا کو کیرون پولارڈ نے عباس آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا جبکہ سیم بلنگز 27 گیندوں پر 19 رنز کی اننگز کھیل کر احسان اللہ کا شکار بنے، راشد خان بھی صفر پر آوٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کوالیفائر جیتنے والی ٹیم کوبراہ راست فائنل کھیلناتھا اس لئے ملتان فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
لاہور قلندر اب دوسرے ایلیمنیٹر میں جیتنے والی ٹیم کے مدمقابل ہو گی اور پھر جو بھی ٹیم دوسرا ایلیمنیٹر جیتے گی وہ فائنل میں ملتان سلطانز کا سامنا کرے گی۔
Comments are closed.