سعودی عرب اور ایران کاسفارتی تعلقات کی بحالی، سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق

45 / 100

فائل:فوٹو
بیجنگ:چین میں منعقد ہونے والے مذاکرات کے بعد ایران اور سعودی عرب نے سفارتی تعلقات کی بحالی اور دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کر لیا ہے۔دونوں ممالک کی سرکاری خبر رساں ایجنسیوں نے بھی سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کی تصدیق کردی ۔۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران نے 2001 میں طے پانے والے سیکیورٹی تعاون کے معاہدے کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے بعد دونوں ممالک ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں دو ماہ کے اندر اپنے سفارت خانے کھولیں گے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی شمخانی کی سعودی قومی سلامتی کے مشیر مصدق بن محمد العیبان اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ڑی کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو پوسٹ کیں اور کہا کہ فیصلے پر عمل درآمد کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سفیروں کی تعیناتی کے حوالے سے ملاقات کریں گے۔

 

سعودی پریس ایجنسی نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے سعودی عرب اور ایران کا مشترکہ بیان بھی شائع کیا جس میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے ریاست کی خودمختاری کا احترام کرنے اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ریاض اور تہران نے 2001 میں طے پانے والے سکیورٹی تعاون کے معاہدے کو فعال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 

https://twitter.com/KSAmofaEN/status/1634180277764276227?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1634180277764276227%7Ctwgr%5Ec317bb2d528b5b7a980bba7e2e5a2dbabea99d4c%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FWorld%2F706030

 

ادھرچینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے معاہدے کے حوالے سے کہا کہ چین اہم مسائل سے نمٹنے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا اور ایک بڑی قوم کی حیثیت سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا، نیک نیتی اور قابل اعتماد ثالث کے طور پر میزبانی کرتے ہوئے چین نے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانتداری سے ادا کی ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان مختلف معاملات پر اختلافات پائے جاتے ہیں اور 2016 میں تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کے بعد سے سفارتی تعلقات منقطع تھے۔

Comments are closed.