پشاور زلمی دوسری بار240 پلس رنز بنا کر ہارگیا، سلطانز پلے آف میں پہنچ گیا
فوٹو: پی ایس ایل
راولپنڈی: پشاور زلمی دوسری بار240 پلس رنز بنا کر ہارگیا، سلطانز پلے آف میں پہنچ گیا، رائلی روسو نے تیز ترین سنچری کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ 8 کے 27 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے 243 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 19.1 اوورز میں حاصل کیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے رائلی روسو نے 51 گیندوں پر 121 رنز کی طوفانی اننگ کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیااور 41 بالز پر سنچری بنا کر اپنا ہی 43 بالز کا ریکارڈ بہتر بنایا۔ کیرون پولارڈ نےبھی 25 گیندوں پر52 رنز بنا کر فتح میں کرداراداکیا۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1634252101608939521?t=l66FgN9A7Qc4TU95tr5hZA&s=19
ملتان سلتانز کی طرف سے خوشدل شاہ 18، کپتان محمد رضوان 7، شان مسعود 5 اور ٹِم ڈیوڈ 2 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے۔ انور علی 28 اور اسامہ میر 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاورزلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے 2 جبکہ وہاب ریاض،مجیب الرحمان، ارشد اقبال اور صائم ایوب نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے تھے اور ان کی جیت یقینی لگ رہی تھی۔
پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 73 رنز،صائم ایوب 58، ٹام کوہلر کیڈمور 38، محمد حارث 35، حسیب اللہ خان 7 اور روومن پاول 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
عظمت اللہ عمرزئی 16 اور وہاب ریاض 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے،ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 4 جبکہ انور علی اور اسامہ میر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
Comments are closed.