بچپن میں شرمیلی ہونے کی وجہ سے والدہ کہتی تھیں کہ تم اداکارہ نہیں بن سکتی،کریتی سینن

45 / 100

فائل:فوٹو

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کاکہناہے کہ بچپن میں شرمیلی ہونے کی وجہ سے والدہ کہتی تھیں کہ تم اداکارہ نہیں بن سکتی۔ لوگ مجھے کہا کرتے تھے کہ فلم انڈسٹری گلیمرس کی دنیا ہے، وہ لڑکیوں کیلئے اچھی جگہ نہیں۔

ایک انٹرویو انہوں نے بتایا کہ اداکارہ بننے سے قبل وہ بہت شرمیلی ہوتی تھیں اس وجہ سے دوستوں اور لوگوں میں گھلنے ملنے پر یقین نہیں رکھتی تھی، میری والدہ مجھے سمجھاتی رہیں کہ شوبز میں کامیاب نہیں ہو سکو گی، کیوں کہ مجھ میں اداکارہ بننے والی لڑکیوں جیسا اعتماد اور ٹیلنٹ نہیں ہے۔

کریتی سینن نے بتایا کہ میری والدہ کا خیال تھا کہ شرمیلی ہونے کی وجہ سے میں اداکارہ نہیں بن پاوٴں گی، میرے اہل خانہ بھی شوبز انڈسٹری سے متعلق اچھی سوچ نہیں رکھتے تھے، اداکارہ بننے سے پہلے میرے دوست اور رشتے دار پہلے شادی کا مشورہ دیتے ہوئے کہتے تھے لوگ اداکاراؤں سے شادی نہیں کرتے۔

اداکارہ نے مزید کہا شوبز انڈسٹری کے حوالے سے عام لوگوں میں منفی خیالات پائے جاتے ہیں، عام لوگ انڈسٹری کے حوالے سے زیادہ مثبت خیالات نہیں رکھتے، لوگ مجھے کہا کرتے تھے کہ فلم انڈسٹری گلیمرس کی دنیا ہے، وہ لڑکیوں کیلئے اچھی جگہ نہیں۔

خیال رہے کریتی سنن نے 2014 میں تیلگو فلم سے کیریئر کا آغاز کیا، بعد ازاں بالی وڈ فلموں میں ٹائیگر شروف کے ساتھ ’ہیرو پنتی‘ میں کام کیا، جس پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا۔

Comments are closed.