عمرہ ادائیگی کے لیے اجازت نامے کے اجرا کے طریقہ کار میں تبدیلی

50 / 100

فائل:فوٹو

ریاض :سعودی حکومت نے عمرہ ادائیگی کے لیے اجازت نامے کے اجرا کے طریقہ کار میں تبدیلی کرتے ہوئے عازمین کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

کورونا وبا کے دوران حج و عمرہ کے لیے عازمین کی مخصوص تعداد کو اجازت نامے جاری کیے جا رہے تھے اور وہ بھی صرف ان افراد کو جو سعودی عرب میں مقیم تھے جس کے لیے اعتمرنا ایپ بھی متعارف کرائی گئی تھی۔

اس ایپ کے ذریعے عازمین گھر بیٹھے اجازت نامے حاصل کرلیتے ہیں اور وبا کے دوران دفاتر کے چکر لگانے سے بچ جاتے تھے اس طرح مہلک وائرس کے پھیلاؤ سے بھی محفوظ رہتے۔

کورونا وبا کو شکست دینے کے بعد حج اور عمرے پر عائد تمام پابندیاں اُٹھالی گئیں تو مسجد الحرام اور مسجد نبوی عازمین سے بھر گئیں۔ عشاق دوڑے چلے آئے۔ تل دھرنے کی جگہ تک نہ تھی۔

اعتمرنا ایپ پر دباؤ بھر گیا جس کے باعث وزارت حج نے اعتمرنا ایپ منسوخ کرکے اب نسک نامی ایپ کا اجرا کیا ہے۔ عازمین  کو ہدایت کی گئی کہ عمرے کی ادائیگی کی تمام کارروائی اب اعتمرنا کے بجائے نسک کے ذریعے ہوگی۔

خیال رہے کہ وزارت حج و عمرہ نے اندازہ لگایا ہے کہ رواں برس عمرہ سیزن کے آغاز سے رمضان کے آخر تک دنیا بھر سے آنے والے اللہ کے مہمانوں کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

Comments are closed.