رمضان المبارک سے قبل ہی مہنگائی کا طوفان،یوٹیلیٹی اسٹورز پردودھ ، چائے، کریم ، جوسز مہنگے

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: رمضان المبارک سے قبل عوام کے لیے مہنگائی کا طوفان،یوٹیلیٹی اسٹورز پردودھ ، چائے اور کریم ، جوسز مہنگے کر دئیے گئے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈز نے اپنے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا،یوٹیلیٹی اسٹورز پر دودھ ، چائے اور کریم ، جوسز کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیاہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک لیٹر دودھ کی قیمت میں یکمشت 30 روپے تک مہنگا کر دیا گیا،فی لیٹر دودھ کا پیک 217 سے بڑھ کر 247 روپے تک ہو گیا۔

900 گرام چائے کی قیمت میں 250 روپے تک مہنگی اور900 گرام چائے کا پیک 1490 روپے سے بڑھ کر 1740 روپے تک ہو گیا۔

200 گرام کریم کی قیمت میں 20 روپے مہنگی کر دی گئی۔ایک ہزار ایم ایل جوس کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

Comments are closed.