لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 110 رنز سے ہرا دیا

فوٹو : پی ایس ایل 

لاہور: لاہور قلندر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو یکطرفہ مقابلے میں 110 رنز سے ہرا دیا، یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 13.5 اوور میں 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی. 

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز سکور کیے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور مرزا طاہر بیگ نے اننگز کا آغاز کیا مگر یہ پارٹنر شپ زیادہ دیر تک قائم نہ رہ سکی تاہم طاہر بیگ 20 رنز جبکہ فخر زمان 36 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔

عبداللہ شفیق45، سیم بلنگز33، حسین طلعت6، ڈیوڈ ویزے12، راشد خان 18 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ سکندر رضا 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 3، شاداب خان نے 2 جبکہ حسن علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. 

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کولن منرو18، رحمان اللہ گرباز 23 ، رسی وین ڈیر ڈوسن3، شاداب خان 4، اعظم خان 4، آصف علی3، ٹام کرن10، حسن علی4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ ذیشان ضمیر اور ابرار احمد بغیر کوئی رنز سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیوڈ ویزے نے 3، راشد خان اور سکندر رضا نے 2،2 جبکہ زمان خان اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.