ہولی ہیلپ ویلفیئرآرگنائزیشن سکول سسٹم کی سالانہ2023ء کی تقریب

اسلام آباد: سرینا ہوٹل کے جنرل منیجر اوٹو کرزینڈورفرنے کہا ہے کہ پاکستانی تعلیمی ادارے اپنے طلباء کو انگریزی سیکھانے پر فوکس کریں تا کہ نئی نسل دنیا کا مقابلہ کر نے کے قابل ہو سکے۔

ہولی ہیلپ ویلفیئر آرگنائزیشن سکولز سسٹم گرجا روڈ قریش آباد راولپنڈی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے سرینا ہوٹلز کے جرمن جنرل منیجر اوٹو کرزینڈورفرنے کہا کہ پاکستان میں بھی یتیم بچوں کے لئے مفت تعلیمی ادارے چلتے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔

مخیر حضرات کو ایسے اداروں کی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، انہوں نے سکول انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ بچوں کو انگریزی زبان سیکھائیں تاکہ و ہ دنیا کا مقابلہ کرتے ہوئے ترقی کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ خود انہیں بھی انگریزی نہیں آتی تھی مگر انہوں نے ترقی کے لئے انگریزی سیکھی۔یتیم بچوں کے لئے مفت سکول کا انتظام چلانے والی غیر سرکاری تنظیم ہولی ہیلپ ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر راجہ محمد اصغر نے مہمان خصوصی جی ایم سرینا ہوٹلزکا آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ بے سہارا بچوں کو تعلیم کی فراہمی کا مشن جاری رکھیں گے۔

ہولی ہیلپ ویلفیئرآرگنائزیشن سکول سسٹم کی سالانہ2023ء کی تقریب میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کوانعامات سے نوازاگیاہے ۔مقررین نے کہاکہ معمار قوم تیار کرنا آج وقت کی اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں ہولی ہیلپ ویلفیئرآرگنائزیشن سکول سسٹم کی خدمات قابل ستائش ہیں۔

ہولی ہیلپ ویلفیئرآرگنائزیشن کی سالانہ تقسیم تقریب انعامات2023ء کاانعقاد کیاگیا۔تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک اورنعت رسول مقبولﷺ سے کیاگیا جس کے بعد سکول کے طلبا ء وطالبات نے مختلف ملی نغمے اور ٹیبلوز پیش کئے۔

جس سے تمام مہمانان گرامی اور طلبہکے والدین بہت محظوظ ہوئے ۔شرکاء اور والدین نے ہم نصابی سرگرمیوں کو بہت سراہا۔ اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی بعدازاں سکول کے سالانہ امتحانات میں پہلی، دوسری اورتیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کوانعامات سے نوازاگیا۔

پروقارتقریب میں سریناہوٹل کے جی ایم اوٹو کرزینڈورفر اور ڈائریکٹرنے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے ملک فیصل قیوم،پاکستان تحریک انصاف سے ڈپٹی مرکزی جنرل سیکرٹری سیدہ سمیرا رضا شویک ہوئیں ۔

،ن لیگ کینٹ راولپنڈی کے صدر اورشائننگ سٹار سکول سسٹم کے آنرچوہدری طیب ،ہولی ہیلپ ویلفیئرکے چیئرمین عبداللہ صابر ،ہولی ہیلپ ویلفیئرصدرمحمد اصغر خان،اسد سکول کے پرنسپل اورراولپنڈی ویلفیئرآرگنائزیشن ٹیم کے آنرملک تیمورسمیت طلباء وطالبات کے والدین نے شرکت کی۔

تقریب سے سریناہوٹل کے جی ایم، ن لیگ کے سابق ایم پی اے ملک فیصل قیوم اورپی ٹی آئی کی ڈپٹی مرکزی جنرل سیکرٹری سیدہ سمیرا رضا نے خطاب کرتے ہوئے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ سمیت سکول میں زیرتعلیم دیگر تمام بچوں کی حوصلہ افزائی کی اورسکول کے ساتھ مستقبل میں بھی اپنابھرپورتعاون جاری رکھنے کے عزم کااظہارکیا۔

اس کے علاوہ سکول کے شاندار نتائج کوسراہتے ہوئے کہاکہ بچوں کوزیورتعلیم سے آراستہ کرکے والدین کو مبارکباد پیش کی اور بعدازاں دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوگئی۔

Comments are closed.