اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
کراچی:پی ایس ایل کے اہم میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے157 رنز کا ہدف 15 ویں اوور کی پانچویں بال پر پورا کر لیا۔
پاکستان سپر لیگ 8 کے 12 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے اوپنر عبدالرحمان گرباز نے 31 گیندوں پر 4 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے، وین ڈیر دسان نے 42 کی اننگز کھیلی۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1628804684755439618?t=EaNOpYmn4Ls1aQHfGyj8-Q&s=19
کپتان شاداب خان 3 رنز بنا سکے آصف علی نے 13 گیندوں پر 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 29 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، اعظم خان 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلا دی۔
پشاور زلمی کی جانب سے ارشد اقبال، جیمز نیشم اور عثمان قادر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 75 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جس میں ایک چھکا 7 چوکے شامل ہیں، محمد حارث کے 40 رنز، صائم ایوب 3، ٹام کوہلر کیڈ مور 1 جبکہ روومین پاول بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کے ٹیل اینڈرز سکور میں کوئی خاص اضافہ نہ کر سکے اور وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے، جیمز نیشم نے 6، دسن شناکا نے 11، وہاب ریاض نے 8 جبکہ عثمان قادر 7 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے حسن علی نے 3، شاداب خان، مبصر خان، رومان رئیس، فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ٹام کرن کوئی کھلاڑی آؤٹ نہ کر سکے۔
Comments are closed.