عمران خان کی گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں داخل نہیں ہو سکتی، عدالت

50 / 100

اسلام آباد: عمران خان کی گاڑی لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میں داخل نہیں ہو سکتی، عدالت نے گاڑی کو عدالت  کے احاطے میں داخلے کی اجازت کی دینے درخواست مسترد کردی۔

اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور انتظامی جج فیصلہ سنایا۔عمران خان کے وکلا نے گاڑی کو احاطہ عدالت میں لانے کے لیے رجوع کیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ سے درخواست مسترد ہونے کے بعد اب لیگل ٹیم عمران خان سے لاہور ہائیکورٹ پیشی پر دوبارہ مشاورت کرے گی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کبھی کسی عدالت میں پیشی سے منع نہیں کیا۔سیکیورٹی معاملات اور ڈاکٹر کی ہدایات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

فرخ حبیب نے کہا ایڈمن سےعمران خان کی گاڑی کوعدالتی احاطے میں لےجانے کی اجازت مانگی تھی۔عمران خان پرپہلے قاتلانہ حملہ ہوچکا ان پر دوبارہ حملے کا خطرہ موجود ہے۔ڈاکٹرز کیٹانگ کی ہڈی فریکچر ریکوری کےلیے دھکم پیل سے احتیاط کی ہدایت ہے۔

واضح رہےکہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرہ کرنے اور رکن قومی اسمبلی پر حملےکےکیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔عدالت نے حلف نامے اور  وکالت نامے پر عمران خان کے مختلف دستخط کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آج طلب کیا  ہے۔

عدالت نے عمران خان کو آج طلب کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت میں آ کر حلف پر دستخط کی وضاحت کرنا ہوگی، عدالت نے پیش نہ ہونے پر توہین عدالت کا عندیہ دیا تھا۔

Comments are closed.