بلی نے سعودی عرب جانے والی فلائیٹ لیٹ کرادی، مالکن کا ائرپورٹ پر احتجاج
فوٹو : فائل
ملتان : بلی نے سعودی عرب جانے والی فلائیٹ لیٹ کرادی، مالکن کا ائرپورٹ پر احتجاج، یہ دلچسپ واقعہ ملتان میں پیش آیا جہاں پالتو بلی کی وجہ سے ملتان سے جدہ جانے والی پرواز میں 15منٹ کی تاخیر کاشکار ہوئی۔
بلی کی ضروری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود میاوں میاوں کو سفر کی اجازت نہ ملنے پر مالکن اور اس کے بیٹے کااحتجاج ائرپورٹ پر احتجاج.
سعودی عرب سے آئی بلی کو اس کی مالکن واپس سعودیہ لے جانا چاہتی تھی ،رحیم یار کی رہائشی خاتون اس کا بیٹا بلی کو سعودیہ سے پاکستان لائے تھے.
پالتو بلی کو خاتون اور اس کا بیٹا پرواز پی کے739 کے ذریعے ملتان سے جدہ لے جانا چاہتا تھا ۔۔ضروری دستاویزات مکمل ہونے کےباوجود سفر کی اجازت نہ ملنے پر بلی کی مالکن اور اس کا بیٹا سیخ پا ہو گئے.
ہم سے عملے نے رشوت مانگی، بلی کی مالکن کا مبینہ الزام ،ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ سعودیہ سے جانور لانے سے پہلے ان کی ویب سائٹ پر اندراج ضروری یے، ناماڈاٹ ایس اے نامی ویب سائٹ پر پالتو بلی کا اندراج نہیں تھا.
آخری وقت تک بلی کا اندراج ویب سائٹ پر کرنے کی کوشش کی گئی،جہاز کی روانگی میں بھی 15منٹ تاخیر ہوئی،ملتان ایئرپورٹ پر مسافروں کی جانب سے رشوت مانگنے کی کوئی شکایت نہیں درج کرائی گئی۔
Comments are closed.