ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے ہرادیا، احسان اللہ کی ایک بار پھر 3 وکٹیں
ملتان: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 56 رنز سے ہرادیا، احسان اللہ کی ایک بار پھر 3 وکٹیں، ان کے علاوہ ملتان سلطانز کے اسامہ نے بھی 3 کھلاڑی آؤٹ کئے.
پشاور زلمی کی پوری ٹیم 211 رنز کے ہدف کا تعاقب میں 154 رنز بنا کر 19 ویں اوور کی پانچویں گیند پر پویلین لوٹ گئی، روسو پلئیر آف دی میچ قرار پائے۔
اس سے قبل ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں میچ میں پشاور زلمی کی دعوت پر ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے تھے۔
زلمی کے صائم ایوب اور حارث کی شاندار بیٹنگ، ، بابر اعظم 9 رنز، محمد حارث 40، صائم ایوب 53 ، ٹام کوہلر کیڈمور 3 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بھانوکا راجا پاکسے اور وہاب ریاض 1,1 سکور بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ خرم شہزاد 2، جیمز نیشم 12 اور سلمان ارشاد بغیر کوئی سکور بنائے احسان اللہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر اور احسان اللہ نے3،3 ، عباس آفریدی نے 2، کارلوس براتھویٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے کھیلتے ہوئے ملتان سلطان کی جانب سے شان مسعود اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا بعدازاں شان مسعود 25 گیندوں پر 20 سکور بنا کر سلمان ارشاد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
محمد رضوان ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر66 رنز بنا کر سفیان مقیم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ریلی روسو 2 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے35 گیندوں پر 75 سکور بناکر سلمان ارشاد کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
Comments are closed.