پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے ملتان میں شروع ہو گا

50 / 100

فوٹو : فائل

لاہور: پاکستان سپر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن آج سے ملتان میں شروع ہو گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئین لاہور قلندرز اور 2021 کی فاتح ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا.

یہ میچ ملتان اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے بعد کھیلا جائے گا، ، 34 میچز پر مشتمل ایونٹ کے 11 مقابلے راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے.

لاہور اور کراچی میں9، 9 اور ملتان میں 5 میچز کا انعقاد طے ہے، ایونٹ میں ملک کے معروف کرکٹرز کے ساتھ مجموعی طور 36 غیرملکی کھلاڑی بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

لاہور قلندرز، کراچی کنگز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں ہوم گراؤنڈز پر5 ،5 میچز کھیلیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا.

رواں سال لیگ میں تین نمائشی ویمن کرکٹ میچز بھی شائقین کرکٹ کیلیے دلچسپی کا باعث بنیں گے، آٹھویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے میں معروف گلوکار عاصم اظہر ، شائے گِل، فارس سفیع اپنی آواز کا جادو جگائیں گے.

پی ایس ایل میچز کے دوران شائقین کھیل کو بہترین نشریاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اسپائیڈر کیمرے اور بگی کیمرے بھی ان ایکشن ہوں گے، پی ایس ایل 8 میں کراچی میں 9 میچز کا انعقاد ہوگا.

Comments are closed.