سواتی، گل، فواد شیخ رشید کے بعد شوکت ترین کا نمبر بھی آگیا،گرفتاری کی تیاری
فوٹو : فائل
اسلام آباد: سواتی، گل، فواد شیخ رشید کے بعد شوکت ترین کا نمبر بھی آگیا،گرفتاری کی تیاری، ایف آئی اے نے آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل کرنے کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے سابق وزیرخزانہ شوکت ترین کے خلاف آئی ایم ایف معاہدہ سے پہلے کے پی و پنجاب کے وزرائے خزانہ سے اڈیو لیک پر تحقیقات مکمل کرلی ہے۔
ادھر نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ میں بھی کہا گیاہے کہ ایف آئی اے نےعالمی مالیاتی فنڈ سے متعلق آڈیو لیک کی تحقیقات کے بعد سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کےخلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے شوکت ترین کی لیک آڈیو پر تحقیقات مکمل کرلی ہیں جس کے بعد ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے ایف آئی اے نے کارروائی کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت مانگ لی ہے اور شوکت ترین کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت مانگی ہے۔
رپورٹ میں ایف آئی اے کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ شوکت ترین کی گفتگو آئی ایم ایف سے ڈیل کو نقصان پہنچانے کیلئے تھی، شوکت ترین قومی مفادات اور سکیورٹی کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔
واضح رہے اس سے پہلے وفاقی حکومت نے شوکت ترین کی آڈیو لیک پرتحقیقات کیلئے معاملہ ایف آئی اے کو بھجوایا تھا۔
Comments are closed.